طالبان کی جانب سے عید پر جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہیں، زلمے خلیل زاد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

طالبان کی جانب سے عید پر جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہیں، زلمے خلیل زاد
طالبان کی جانب سے عید پر جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہیں، زلمے خلیل زاد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کابل:امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کی جانب سے عید پر سیز فائر کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق جاری کئے گئے ایک بیان میں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے کہا کہ افغانستان میں حالیہ ہفتوں میں تشدد خطرناک حدتک بڑھ گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغان عوام سیاسی مفاہمت اور مستقل جنگ بندی کے حق دار ہیں، امریکا افغان عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔زلمے خلیل زاد کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغانستان میں جنگ کے خاتمے اور سیاسی تصفیے کیلئے مذاکرات تیز کیئے جائیں۔

افغان میڈیا کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے افغان فورسز کو عید الفطر پر 3 روزہ سیز فائر کی ہدایت کی ہے، جبکہ طالبان نے بھی عید پر 3روزہ سیز فائر کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کا غزہ پر فضائی حملہ، 8 بچوں سمیت شہادتوں کی تعداد 22ہوگئی

Related Posts