قومی سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی ویمنزچیمپئن شپ کل شروع ہوگی، میدان سج گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

The national triangular T20 Women's Championship will start tomorrow

لاہور: نیشنل ویمنز ٹرائنگولر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ چیمپئن شپ 22 نومبر سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں شروع ہوگی،ایونٹ کا فائنل یکم دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ میں کل 42 خواتین کرکٹرز شرکت کریں گی،ایونٹ میں تقریباََ سترہ لاکھ روپے کے انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔

دس روزہ ٹورنامنٹ میں پی سی بی بلاسٹرز،پی سی بی چیلنجرزاور پی سی بی ڈائنا مائٹس کی ٹیمیں شرکت کریں گی، ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلے جانے والے ایونٹ میں 2 ٹاپ ٹیمیں یکم دسمبر کو پوائنٹس کی بنیاد پر فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔

یہ چمپئن شپ قومی خواتین کرکٹ کے معیار میں مزید بہتری لانے کے لئے معاون ثابت ہو گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے سات میچز پر مشتمل اس ٹورنامنٹ کو لائیواسٹریم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایونٹ کے تمام میچزپی سی بی کے آفیشل یو ٹیوب چینل پر براہ راست نشر کیے جائیں گے، جہاں 9 کیمروں سے کوریج کی جائے گی۔

خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور بہترین کارکردگی کی ترغیب کے لیے گزشتہ سال کی نسبت ایونٹ کی انعامی رقم میں دوگنا ہ اضافہ کردیا گیا ہے۔ پی سی بی چیلنجرز کی ٹیم ایونٹ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

گزشتہ ایڈیشن میں 292 رنز بناکر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز حاصل کرنے والی منیبہ علی اس ایونٹ میں دفاعی چیمپئن کی قیادت کریں گی۔

ایونٹ کی فاتح ٹیم کودس لاکھ اور رنرزاپ کو پانچ لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گئی۔اس دوران ہر میچ کی بہترین کھلاڑیوں کو 20 ہزار روپے جبکہ پلیئر آف دی چیمپئن شپ کو 50 ہزار روپے کیش بطور انعام دیا جائے گا۔

پی سی بی بلاسٹر کی قیادت عالیہ ریاض اور پی سی بی ڈائنمائٹس کی قیادت رامین شمیم کریں گی۔

پی سی بی چیلنجرز اور پی سی بی ڈائنامائٹس کی کپتانی بالترتیب عالیہ ریاض اور رامین شمیم کریں گی۔ تمام ٹیموں کے اسکواڈ میں ایک ایک انڈر 19 ویمن کرکٹرکو شامل کیا گیاہے۔

مزید پڑھیں:15 سال سے کم عمر کے کھلاڑی انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیل سکتے، آئی سی سی

اس سے قبل پی سی بی کوویڈ 19 کی وباء کے باوجود کراچی میں نیشنل ہائی پرفارمنس کیمپ کا انعقاد کرچکا ہے۔

بائیو سیکیور ماحول میں منعقدہ اس کیمپ میں خواتین کرکٹ ٹیم کی مستقل جاری اس دوڑ میں نمایاں 27 خواتین کرکٹرز نے شرکت کی۔

Related Posts