قومی ٹیم بہت بہترین ہے انشاء اللہ ورلڈکپ جیت جائے گی،عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی ٹیم بہت بہترین ہے انشاء اللہ ورلڈکپ جیت جائے گی،عمران خان
قومی ٹیم بہت بہترین ہے انشاء اللہ ورلڈکپ جیت جائے گی،عمران خان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پی ٹی آئی چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قومی ٹیم بہت بہترین ہے اور انشاء اللہ ہماری ٹیم ورلڈکپ جیت جائے گی۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے برطانوی میڈیا کو انٹرویو کے دوران کہا کہ1992ء کی تاریخ یاد کروانا چاہتا ہوں کہ میری ٹیم نے کیویز سیمی فائنل میں شکست دی تھی اور اس کے بعد ہم نے انگلینڈ کے خلاف فائنل میچ کھیلا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں قومی ٹیم بہت بہترین ہے اور انشاء اللہ ہماری ٹیم ورلڈکپ جیت جائے گی، کیویز کو پچھاڑنے کے بعد ملک بھر میں عوام جشن منا رہی ہے۔ اس فتح نے ہماری ہمت بڑھا دی ہے اور اب ہماری نظریں فائنل میچ پر ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ میں پاکستان کی طرف سے کرکٹ کھیل چکا ہوں اور جب میں پاکستان کا وزیراعظم تھا، اس وقت قومی ٹیم پر بہت مشکل وقت گزر رہا تھا، میں نے فوری طور پر کرکٹ بورڈ کے چیئر مین سے پوچھا نئے کپتان کی تلاش کی جائے اور اس کے لیے بابر اعظم بہترین ہے ۔

مزید پڑھیں:ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کا موازنہ 1992 کے ورلڈ کپ سے کرنے کی وجوہات کیا ہیں؟

عمران خان نے کہا کہ بطورِ کپتان بابر اعظم کے پاس بہت سارا تجربہ ہے۔ہمیں ایسا کپتان چاہیے جو ورلڈ کلاس کرکٹر ہو،بابر اعظم جینوئن ورلڈ کلاس کھلاڑی ہے، بابر اعظم بہترین کھلاڑی ہیں۔

Related Posts