ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے، شاہد آفریدی سانحہ سیالکوٹ پر افسردہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے، شاہد آفریدی سانحہ سیالکوٹ پر افسردہ
ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے، شاہد آفریدی سانحہ سیالکوٹ پر افسردہ

کراچی:ملک کا فخر اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے سیالکوٹ کے افسوسناک واقعہ پر ردّعمل میں قر آن مجید کی آیت کا ترجمہ لکھا گیا ہے۔

سری لنکن شہری کے ہولناک قتل پر جہاں پوری قوم صدمے کا شکار ہے، وہیں اسپورٹس، شوبز سے تعلق رکھنے والے حلقوں کی جانب سے بھی مذمت کی جارہی ہے۔

شاہد آفرید ی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر قرآن پاک کی آیت کا ترجمہ لکھاکہ ”جس نے کسی ایک انسان کا قتل کیا گویا اس نے پوری انسانیت کا قتل کیا“۔

سابق کپتان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ جس نے کسی ایک انسان کا قتل کیا گویا اس نے پوری انسانیت کا قتل کیا۔اْنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ سیالکوٹ کا بھی استعمال کیا۔

مزید پڑھیں: سیالکوٹ واقعہ،قتل ہونےوالےمنیجرکی اہلیہ کابیان سامنےآگیا

صارفین کی جانب سے اس افسوسناک واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سیالکوٹ میں نجی فیکٹری کا سری لنکن منیجر فیکٹری ملازمین کے تشدد سے ہلاک ہوگیا تھا، مشتعل افراد نے لاش کو سڑک پر گھسیٹا اور آگ لگادی گئی تھی۔

Related Posts