جیسا کہ 2024 اپنے اختتام کے قریب ہے، مختلف شعبوں میں سال کے آخر کی فہرستیں سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے، اس پس منظر میں ایمیزون پرائم ویڈیو نے بھی اعداد و شمار کی فہرست جاری کر دی ہے، جس سے اس او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم کا پتا چل سکتا ہے۔
فوربس کی ایک رپورٹ کے مطابق حیرت انگیز طور پر رومانی ڈراما فلم “دی آئیڈیا آف یو” جس میں این ہیتھ وے کا کردار تھا، سال کی ٹاپ ایمیزون اوریجنل بن گئی۔
Robinne Lee کے ناول پر مبنی The Idea of You 40 سالہ اکیلی ماں سولن (این ہیتھ) کی کہانی پر مشتمل ہے جو غیر متوقع طور پر 24 سالہ ہیز کیمپل (نکولس گالیٹزائن) کی محبت میں گرفتار ہوجاتی ہیں۔
اسٹوری کے مطابق کوچیلا میوزک فیسٹیول میں اپنی نوعمر بیٹی کے ٹرپ کی نگرانی کے لیے قدم رکھنے کے بعد سولین نے ہیز سے ملاقات کی، جس نے ایک طوفانی رومانس کو جنم دیا، لیکن جیسے جیسے ان کا رشتہ بڑھتا ہے، ہیز کی سپر اسٹار کی حیثیت اہم چیلنجز لاتی ہے، اور سولین کو جلد ہی احساس ہوتا ہے کہ اس کی روشنی میں زندگی اس کی توقع سے زیادہ پیچیدہ ہے۔

فلم کو ناقدین کی طرف سے مثبت تبصرے حاصل ہوئے، Rotten Tomatoes پر اس حوالے سے فلم نے 81 فیصد اسکور حاصل کیا، حالانکہ ناظرین کی درجہ بندی 66 فیصد سے کم تھی۔
دراصل ناقدین اور عام ناظرین کے درمیان یہ تقسیم لوگوں کے مختلف ذوق کی عکاسی کرتی ہے اور یہ بہت ہی نیچرل معاملہ ہے۔ فلم کی اس شاندار کامیابی میں بلاشبہ ہیتھ وے کی اسٹار پاور نے بڑا کردار ادا کیا۔

2024 میں، The Idea of You کو روڈ ہاؤس سے سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑا، جو ایک Amazon Original تھی، جس میں Jake Gyllenhaal اور Conor McGregor جیسے نام بھی شامل تھے۔ ایک کلاسک فلم کا ریمیک روڈ ہاؤس مبینہ طور پر ایمیزون اوریجنل فلم کے لیے سب سے بڑا ڈیبیو تھا، جس نے 50 ملین ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کیا، تاہم ایسا لگتا ہے کہ The Idea of You نے زیادہ طویل مدتی توجہ پائی ہے۔

اس کامیابی سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا The Idea of You کو تھیٹر میں ریلیز ہونا چاہیے تھا۔ ساؤتھ بائی ساؤتھ ویسٹ میں اپنے ڈیبیو کے صرف ڈیڑھ ماہ بعد اس کا براہ راست ایمیزون پرائم پر پریمیئر ہوا، ایک ایسا فیصلہ جس نے باکس آفس کی ممکنہ کارکردگی کو متاثر کیا ہو۔