اسلام آباد: معاونِ خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ گزشتہ سات دہائیوں کے دوران کشمیریوں کے حق میں سب سے توانا آواز وزیر اعظم عمران خان کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پرزور اور ٹھوس انداز سے کشمیریوں کا مقدمہ جنرل اسمبلی میں پیش کریں گے۔ وہ پاکستانی قوم اور کشمیریوں کی خواہشات و جذبات کو عالمی برادری تک پہنچائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: حق خود ارادیت کی جدوجہد میں پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہے۔شہریار آفریدی
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دُنیا کو مظلوم کشمیریوں کا ہر صورت ساتھ دینا ہوگا۔ وزیر اعظم عمران خان کی آواز گزشتہ ستر برسوں میں کشمیر کے حق میں اٹھنے والی سب آوازوں کے مقابلے میں توانا ہے جبکہ آج یہ آواز دُنیا کے کونے کونے میں سنائی دے رہی ہے۔
دنیا کو مظلومان کشمیر کا ساتھ دینا ہوگا۔گزشتہ سات دہائیوں میں کشمیریوں کے حق میں سب سے زیادہ توانا آواز وزیراعظم عمران خان کی ہے جو آج قریہ قریہ نگرنگر سنائی دے رہی ہے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) September 27, 2019
یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر ماحولیات زرتاج گل وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کشمیر کا مقدمہ لڑنے کے لیے اقوام متحدہ سمیت دنیا کے ہر فورم تک گئے۔ کشمیری بھائی خود کو ہرگز تنہا نہ سمجھیں، ہر پاکستانی ان کے ساتھ کھڑا ہے۔
وزیر ماحولیات زرتاج گل وزیر نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالات انتہائی تشویشناک ہیں۔ مظلوم کشمیری بوڑھوں، بچوں اور خواتین کوبھارتی فوج ظلم و تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔
مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کشمیر کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، کشمیری خود کو تنہا نہ سمجھیں۔زرتاج گل وزیر