کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے لمحات بہت تکلیف دہ تھے‘شاداب خان

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاداب خان انجری کے باعث دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے سے باہر
شاداب خان انجری کے باعث دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے سے باہر

لاہور:لیگ اسپنر شاداب خان نے کہا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے لمحات بہت تکلیف دہ تھے لیکن یقین تھا کہ یہ کٹھن وقت جلد گزر جائے گا۔

برطانیہ روانگی سے قبل شاداب خان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہاکہ کوویڈ 19 کا دوسرا ٹیسٹ بھی منفی آنے پر بہت خوش ہوا، سب سے پہلے والدین کو بتایا۔ میرے والدین ٹیسٹ مثبت آنے پر بہت پریشان ہو گئے تھے۔

ٹیسٹ مثبت آنے پر پی سی بی نے بڑا حوصلہ بڑھایااور رابطہ رکھ کر اکیلے ہوجانے کا احساس نہیں ہونے دیا۔لاہور میں کھلاڑیوں کے ساتھ دوبارہ ملنا بہت اچھا لگا۔

شاداب خان نے کہاکہ ٹیم پہلے چلی گئی، پھر بھی کھلاڑیوں کے ساتھ رابطے میں رہا۔ اب ٹیم کے ان ساتھیوں میں شامل ہونے کی خوشی ہے۔شاداب خان کے مطابق اسپن بولنگ کوچ مشتاق احمد، فہیم اشرف اور موسیٰ خان کے ساتھ رابطہ رہا۔

Related Posts