وزارت ریلوے نے مسافروں کی حفاظت کیلئے ہدایات جاری کردیں

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزارت ریلوے نے مسافروں کی حفاظت کیلئے ہدایات جاری کردیں
وزارت ریلوے نے مسافروں کی حفاظت کیلئے ہدایات جاری کردیں

کراچی: وزارت ریلوے کی جانب سے چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ سیفٹی نے مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ڈویژنوں کو سیفٹی کے حوالے سے ہدایات جاری کردی ہیں۔

وزارت ریلوے کے مراسلے کے مطابق کسی بھی مسافر کو ہرقسم کا خطرناک آتش گیر مادہ، گیس سلنڈر اور آئل کا چولہا وغیرہ ٹرین میں لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ٹرین کے اندر چولہا یا کسی بھی قسم کی آگ جلانا نہ صرف مسافروں کی جان و مال کے لیے خطرناک ہے بلکہ پاکستان ریلوے کے لیے بڑا نقصان ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں ایسی بے قاعدگیوں کے نتیجے میں مالی وجانی نقصان ہوا، مسافر شدید زخمی ہوئے اور کافی تعداد میں ریلوے کی املاک کو نقصان پہنچا۔

لہٰذا مسافروں سے درخواست کی جاتی ہے کہ یہ ان کے اپنے بھی فائدے میں ہے کہ ٹرین میں وہ خود بھی آگ نہ جلائیں اور نہ کسی دوسرے مسافر کو آگ یا آئل والا چولہا جلانے کی اجازت دیں کیونکہ یہ عمل نہ صرف خطرناک نتائج کا موجب بن سکتا ہے۔ بلکہ یہ ایک جرم بھی ہے۔

مراسلے کے مطابق ریلوے ایکٹ کی مندرجہ بالاہدایات کو نظر انداز کرنا ذاتی حفاظت کے لیے انتہائی خطرناک ہوسکتاہے۔

مزید پڑھیں: ریلوے نے کرایوں میں 10فیصد اضافہ کردیا، نوٹیفکیشن جاری

اس سلسلے میں مسافروں کو آگاہی دینے کے لیے ٹائم ٹیبل پر، تمام ریزرویشن دفاتر، ویٹنگ رومز، کوچز اور کمپیوٹر ریزرویشن ٹکٹس پر یہ ہدایات درج کی جائیں اور اس کے علاوہ یہ پیغام ای ٹکٹس پر بھی ایس ایم ایس کے ذریعے بھیجا جائے۔

Related Posts