محکمہ موسمیات نے آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں بارش کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی
کراچی میں بارش کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات نے آج سے ملک بھرمیں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 20 سے 26 جولائی تک کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور پنجاب کے کئی شہروں کے ساتھ بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، اوکاڑہ، بہاول نگر، رحیم یار خان اور ملتان میں بھی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 24 سے 26 جولائی کے دوران سندھ کے تمام اضلاع میں بارش کی پیش گوئی  کی گئی ہے جس کے ۔مطابق کراچی، ٹھٹھہ، بدین میں بارش سے نشیبی علاقے زیرِ آب آنے کا بھی امکان  ہے۔

اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں ژوب، زیارت، بارکھان، بولان، سبی، قلات اور خضدار میں بھی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ 

واضح رہے گزشتہ دنوں کراچی میں ہونے والی بارشوں سے سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنی لگی تھیں جبکہ محکمہ موسمیات نے خبردار بھی کیا تھا کہ بارش کے طاقتور سسٹم کے قریب آنے پر تیز ہوائیں چل سکتی ہیں جس کے پیش نظر بوسیدہ اور کمزور تعمیرات گرنے کا بھی خدشہ ہے۔

Related Posts