کراچی:محکمہ موسمیات نے سندھ میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی، محکمہ موسمیات کے مطابق ستمبرمیں سندھ میں مون سون کے2مزیدسسٹم داخل ہوسکتے ہیں۔
ڈی جی میٹ کے مطابق تھرپارکراورعمرکوٹ اوربدین میں معمول سے20 سے 30 فیصد زیادہ بارشیں متوقع ہیں، بارشوں اورسیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صورتحال مزیدخراب ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ میں بارشوں سے زیریں سندھ میں صورتحال بگڑسکتی ہے، سیالکوٹ،نارووال اورلاہورمیں بھی معمول سے زائدبارشیں متوقع ہیں۔
مزید پڑھیں:سندھ کا اہم شہر سیلاب میں مکمل ڈوب گیا، ہر طرف تباہی کی داستانیں