میٹرک بورڈ نے دسویں جماعت کے نتائج کی تاریخ کا اعلان کر دیا

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
میٹرک بورڈ نے دسویں جماعت کے نتائج کی تاریخ کا اعلان کر دیا
میٹرک بورڈ نے دسویں جماعت کے نتائج کی تاریخ کا اعلان کر دیا

کراچی: میٹرک بورڈ نے دسویں جماعت کے نتائج کی تاریخ کا اعلان کر دیا، جماعت دہم سائنس گروپ2021 ء کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان جمعہ کی سہ پہر4:00بجے کیا جائے گا۔

یہ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.bsek.edu.pk اور ایس ایم ایس سروس پر bsek لکھ کر اسپیس دیں اور رول نمبر لکھ کر 8583پر بھیج کر دیکھے جا سکتے ہیں۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر بورڈ کے ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو کے مطابق بروز جمعہ 29اکتوبر کی سہ پہر4:00بجے (ایس ایس سی) پارٹ ٹو جماعت دہم سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2021ء کے نتائج کا اعلان کیا جا رہا ہے۔

مزیدپڑھیں: میٹرک بورڈ دسویں ریگولر و پرائیویٹ اور خصوصی طلبہ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

انہوں نے کہاکہ طلباء وطالبات یہ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.bsek.edu.pk اور ایس ایم ایس سروس پر bsek لکھ کر اسپیس دیں اور رول نمبر لکھ کر 8583پر بھیج کر دیکھے جا سکتے ہیں۔