کراچی: سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں این ای ڈی یونیورسٹی کے طالب علم بِلال کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتاراور اُس کے ساتھی کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم سُپر ہائی وے پر واقع گوٹھ کا رہائشی ہے، جو جرائم کی واردات کرنے کا عادی ہے، جس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم کے ساتھی کی نشاندہی بھی کرلی ہے، جبکہ گرفتارملزم کے ساتھی کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔
دانیہ شاہ کون ہے اور اُنھیں کیوں گرفتار کیا گیا ہے؟
دوسری جانب طالب علم بلال کے قتل کے خلاف طلباء نے احتجاج کرتے ہوئے یونیورسٹی روڈ کا ایک ٹریک بند کردیا، مظاہرین ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کررہے ہیں۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی روڈ پراسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔
خیا ل رہے کہ ڈکیتی کے دوران ہلاک ہونے والا بلال این ای ڈی یونیورسٹی میں پیٹرولیم انجینئرنگ کا طالب علم تھا۔ پولیس کے مطابق 2 ڈکیتوں نے موبائل چھیننے کی کوشش کی لیکن بلال نے مزاحمت کی، تو ڈکیتوں نے گولی چلادی،ڈکیتوں کی چلائی گئی 2 گولیوں میں سےا یک گولی اُس کی ٹانگ اور دوسری اُس کے سینے میں لگی۔