شاہِ برطانیہ کینسر میں مبتلا ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برطانوی ایوانِ سلطنت بکنگھم پیلس نے ایک بیان میں انکشاف کیا ہے کہ برطانیہ کے شاہ چارلس سوم میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

بکنگھم پیلس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ پروسٹیٹ کینسر نہیں ہے لیکن اس کا انکشاف ایک بڑھی ہوئی غدود کے حالیہ علاج کے دوران ہوا۔

بکنگھم پیلس کے بیان میں کینسر کی قسم کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے لیکن محل کے ایک بیان کے مطابق کنگ چارلس نے پیر کو ’باقاعدہ علاج‘ شروع کروایا ہے۔

بکنگھم پیلس کا کہنا ہے کہ کنگ چارلس اپنے علاج کے بارے میں مکمل طور پر مثبت ہیں اور جلد از جلد اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے واپس آنے کے منتظر ہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق 75 سالہ شاہ چارلس نے گزشتہ ماہ بڑھی ہوئی غدود کے علاج کے دوران تین راتیں اسپتال میں گزاری تھیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ شاہ چارلس کی تمام عوامی تقریبات میں شرکت ملتوی کر دی گئی ہے۔

برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک نے کہا کہ وہ شاہ چارلس کی مکمل اور جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مجھے اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ جلد پوری طاقت کے ساتھ واپس آ جائیں گے اور میں جانتا ہوں کہ پورا ملک ان کے لیے نیک خواہشات رکھتا ہے۔

حزب اختلاف لیبر پارٹی کے رہنما کیئر اسٹارمر نے بھی ان کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں جلد مکمل صحت میں واپس دیکھنے کے منتظر ہیں۔

Related Posts