یادداشت مضبوط بنانے کے وہ اہم گُر جو دنیا بھر کے چیمپئن استعمال کرتے ہیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مختلف ممالک میں مختلف تکنیک اختیار کیے جاتے ہیں، علامتی فوٹو

یادداشت کے عالمی ماہرین مخصوص اور قابلِ تربیت تکنیک کا استعمال کرتے ہیں تاکہ حیرت انگیز کارنامے انجام دے سکیں۔ مثال کے طور پر صرف چند منٹوں میں 500 اعداد یاد کرنا یا 30 تاش کے سیٹ ذہن میں محفوظ رکھنا۔

“العربیہ نے انڈیا ٹوڈے کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ یہ طریقے جادو نہیں بلکہ ایسی مہارتیں ہیں جو سیکھ کر بہتر بنائی جا سکتی ہیں۔ تفصیل درج ذیل ہے :

1 – قصرِ یادداشت (یونان)
اسے “طریقہِ مقامات” بھی کہا جاتا ہے۔ یہ ایک قدیم تکنیک ہے جسے یونانی مقررین استعمال کرتے تھے، اور آج بھی زیادہ تر یادداشت کے چیمپئن اسے ترجیح دیتے ہیں۔ اس میں معلومات کو کسی مانوس راستے یا عمارت (جیسے گھر) میں ذہنی طور پر ترتیب دیا جاتا ہے، پھر اس راستے کا ذہنی سفر کر کے معلومات کو یاد کیا جاتا ہے۔

2 مرکزی نظام (جرمنی)
یہ طریقہ اعداد کو پہلے مخصوص آوازوں میں، پھر آسان الفاظ یا تصویری شکلوں میں تبدیل کرتا ہے۔ جرمن یادداشت کے ماہر گنتر کارسٹن اس کے بڑے حامی ہیں، اور یہ طریقہ بہت بڑی عددی قطاریں یاد رکھنے میں مدد دیتا ہے، مثلاً π (پائی) جیسے غیر تناسبی اعداد۔

3 – مربوط نظام (برطانیہ)

برطانوی ماہرینِ یادداشت کی پسندیدہ تکنیک، جس میں اعداد کو پہلے سے جانی پہچانی تصاویر سے جوڑا جاتا ہے (مثلاً 2 = جوتا، 3 = درخت)۔

یہ تصاویر ذہنی ہُک کا کام کرتی ہیں، جن سے معلومات تیزی سے اور منظم انداز میں یاد آتی ہیں۔

4 – تکنیکِ تجمیع (امریکہ)
امریکی ماہرین بڑی معلوماتی قطاروں کو چھوٹے حصوں (chunks) میں تقسیم کر کے یاد رکھتے ہیں۔ مثلاً 16 ہندسوں والے نمبر کو چار چار کے گروہوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ یہ طریقہ انسانی دماغ کے فطری رجحان کے مطابق ہے اور تصوراتی سوچ کے ساتھ بہت مؤثر ہو جاتا ہے۔

5 – معلومات کا انبار (بھارت)
بھارتی یادداشت ماہرین میں یہ طریقہ بہت مقبول ہے۔ اس میں مختلف عناصر کو ایک جان دار اور دل چسپ کہانی میں جوڑ دیا جاتا ہے، جس میں ہر عنصر دوسرے سے مربوط ہوتا ہے۔

یہ تکنیک فہرستیں یاد رکھنے میں مؤثر ہے، جیسے خریداری کی فہرست یا 100 نکات پر مشتمل کوئی فیکٹ شیٹ۔

6 – برق رفتار تاشی نظام (چین)
چینی ماہرین کم وقت میں تاش کے سیٹ یاد رکھنے کے لیے مشہور ہیں۔ وہ “ڈومینک” یا “پی اے او” نظام کو استعمال کرتے ہیں، جس میں ہر تاشی امتزاج کو ایک کردار، عمل اور شے سے جوڑتے ہیں تاکہ 30 سیکنڈ سے کم وقت میں مکمل ڈیک یاد رکھا جا سکے۔

7 – حسیاتی تصوراتی نظام (آسٹریلیا)
آسٹریلوی ماہرین یادداشت تصویری تکنیک کے ساتھ دیگر حواس جیسے آواز، لمس، اور ذائقہ بھی شامل کرتے ہیں تاکہ یادداشتیں گہرے طور نقش ہو جائیں۔ یہ طریقہ خاص طور پر مؤثر ہے جب اسے “قصرِ یادداشت” جیسے دیگر طریقوں کے ساتھ ملایا جائے۔

Related Posts