اسلامی نظریاتی کونسل نے واجب القتل کے فتوے غیر شرعی قرار دے کر مسترد کردیے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو آج

اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا ہے کہ کسی بھی شخص کو واجب القتل قرار دینا غیر شرعی اور غیر قانونی ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کسی کو قتل کے جذباتی اقدامات سے عقیدہ ختم نبوت کے کاز کو نقصان پہنچتا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کسی فرد، گروہ یا جتھے کو قانونی اور شرعی طورپر اجازت نہیں کہ وہ خود عدالت لگا کر کسی کے قتل کا فتویٰ اور حکم جاری کرے کیونکہ اشتعال انگیزی، تکفیری فتوی اور کسی حکومتی، ریاستی یا پھر عام فرد کے قتل کی دھمکی قرآن و سنت کی واضح تعلیمات سے متصادم ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ عالم دین اور مفتی کی ذمہ داری ہے کہ وہ صحیح اور غلط نظریات کے بارے میں دینی آگہی فراہم کرے اور مسائل کا درست شرعی حل بتائے،  کسی کے بارے میں یہ فیصلہ صادر کرنا کہ اُس نے کفر کا ارتکاب کیا ہے یا کلمہ کفر  کہا ہے ،  یہ ریاست وحکومت اور عدالت کا دائرہ اختیار ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ کفر کے فتوؤں اور واجب القتل قرار دینے کی روش اسلامی اصولوں سے ہم آہنگ نہیں ہے۔

Related Posts