عالمی برادری کو اس مشکل گھڑی میں ہمارے ساتھ کھڑا ہونا چاہیئے، وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کی آڈیو لیکس نے پاکستان کے مفادات کیخلاف سنگین سازش بے نقاب کردی، وزیراعظم
عمران خان کی آڈیو لیکس نے پاکستان کے مفادات کیخلاف سنگین سازش بے نقاب کردی، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی برادی کو اس مشکل گھڑی میں ہمارے ساتھ کھڑا ہونا چاہیئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے  کہا کہ پاکستان کو اس وقت سنگین معاشی صورتحال کا سامنا ہے، سیلاب نے پاکستان میں تباہی مچادی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد جو امداد موصول ہورہی ہے وہ ضرورت کو پورا کرنے میں ناکام ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سوات میں پھنسی غیر ملکی تبلیغی جماعت کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے نکال لیا گیا

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عالمی برادری کو اس مشکل گھڑی میں ہمارے ساتھ کھڑا ہونا چاہیئے کیونکہ ہمیں مزید امداد کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب کے باعث لاکھوں افراد اپنی چھت سے محروم ہوگئے جبکہ 300 بچوں سمیت ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، 10 لاکھ جانور ہلاک ہوچکے ہیں اور فصلیں مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں معاشی صورتحال سنگین ہے اور اب سیلاب کے باعث حالات مزید سنگین ہوگئے ہیں، ملک میں انفراسٹرکچر اور 3 ہزار 500 کلو میٹر سڑکیں، سیکڑوں پل اور انڈر پاسز تباہ ہوچکے ہیں۔

Related Posts