بھوکے سفاک ڈاکوؤں نے بوڑھی اماں کو بھی نہ بخشا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

علامتی تصویر پروپاکستانی

لاہورکے علاقے جوہر ٹاؤن میں بوڑھی خاتون سے ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے، ڈاکو اسلحہ کے زور پر خاتون سے نقدی لے اُڑے، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔

خفیہ کیمروں کی سامنے آنے والی فوٹیج میں 2 سفاک ڈاکوؤں کو رکشا سوار بوڑھی خاتون سے واردات کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو ریکارڈنگ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 2 موٹر سائیکلوں سوار ڈکیت آتے ہیں اور اسلحہ کے زور پر رکشہ میں بیٹھی خاتون سے پرس چھین لیتے ہیں۔

چین کا اپنی آبادی بڑھانے کیلئے یونیورسٹیوں میں “محبت کی تعلیم” دینے کا دلچسپ اقدام

فوٹیج کے مطابق بوڑھی خاتون نے مزاحمت کی تو ڈاکوئوں نے اس پر اسلحہ تان لیا، واقعہ کا مقدمہ متاثرہ خاتون کے بیٹے طارق کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ۔

مقدمہ کے متن کے مطابق بوڑھی خاتون بینک سے کرنسی ایکسچینج کروا کر باہر رکشے میں بیٹھی تھی کہ ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا، ڈکیت خاتون سے 1 لاکھ 90 ہزار روپے نقدی لے کر فرار ہوگئے۔

Related Posts