کراچی والے ہوجائیں تیار، گرمی کی شدت میں مزید اضافے کی پیش گوئی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: شہرِ قائد کے لوگ تیار ہوجائیں کیونکہ محکمہ موسمیات نے اگلے 2 روز تک گرمی مزید بڑھنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت بڑھنا شروع ہوچکی ہے اور کراچی میں اگلے دو روز میں درجہ حرارت 38 ڈگری تک جاسکتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ سندھ کے علاقے دادو، لاڑکانہ، جیکب آباد، سکھر اور روہڑی میں درجہ حرارت 48 سے 50 ڈگری تک ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عیدالاضحیٰ پر کانگو وائرس پھیلنے کا خدشہ، قومی ادارہ صحت نے ایڈوائزری جاری کردی

علاوہ ازیں محکمہ موسمیات نے بھی ملک کے زیادہ تر حصوں خصوصاً جنوبی علاقوں میں 10 سے 13 مئی کے دوران دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت 3 سے 5ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے کا امکان ہے جبکہ وسطی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں درجہ حرارت 2سے 3ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عوام گرمی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، کسان موسمی حالات کے مطابق فصلوں کو پانی دینے کے مناسب اقدامات کریں۔

Related Posts