گرمی نے لوگوں کے ہوش اڑا دیے، کس شہر میں کتنی شدت ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو اسلام آباد 51

پاکستان میں جمعہ کو بھی شدید گرمی کی لہر برقرار رہی، پنجاب اور سندھ میں ہیٹ ویو نے عوام کے ہوش اڑا دیے۔

پورے ملک بھر میں آج کل سورج آگ برسا رہا ہے، مختلف شہروں میں گرمی کی لہر نے شہریوں کو جھلسا دیا ہے۔

موقر معاصر آج کے مطابق ایک جانب شدید گرمی ہے تو دوسری جانب شہریوں کو بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے عذاب کا بھی سامنا ہے۔

نواب شاہ، دادو، موہن جو دڑو اور جیکب آباد میں پارے نے نصف سنچری کی ( پارہ 50 ڈگری سینٹی گریڈ رہا) جبکہ گرمی کی شدت 54 ڈگری محسوس کی گئی۔

اسلام آباد اور پشاور میں 41 ڈگری کی گرمی کی شدت 43 محسوس کی گئی۔ جس نے شہریوں کو جھلسا دیا۔

حیدرآباد میں پارہ 46 پر پہنچا، جبکہ کراچی میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ کی گرمی کی شدت 44 محسوس کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گرمی کی شدت جون کے پہلے ہفتے تک برقرار رہ سکتی ہے۔

ماہرین کا مشورہ ہے کہ شہری تیز دھوپ میں گھروں سے نہ نکلیں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں۔

Related Posts