سرکاری اسکول کا ہیڈ ماسٹر طالب علم کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ پنجاب کے شہر حافظ آباد کے نواحی علاقے میں پیش آیا ہے، جہاں اسکول کے ہیڈ ماسٹر نے اسکول میں زیر تعلیم بچے کے ساتھ زیادہ کے سنگین جرم کا ارتکاب کیا۔
مقامی پولیس کے مطابق سرکاری اسکول کے ہیڈ ماسٹر نے طالب علم کو مبینہ طور پر اسکول کے احاطے میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا علم ہوتے ہی سنگین جرم میں ملوث ہیڈ ماسٹر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم ملزم ہیڈ ماسٹر واردات کے بعد فرار ہوگیاہے، جس کی تلاش کے لئے کارروائی کی جا رہی ہے۔
حیرت انگیز طور پر پاکستان اور پڑوسی ملک بھارت میں یکساں طور پر خواتین، لڑکیوں اور نو عمر لڑکوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جو پورے خطے کے معاشرے کیلئے تشویش کا باعث ہے۔