حکومت صنعت و تجارت سمیت دیگر شعبوں پرتوجہ دے رہی ہے، حلیم عادل شیخ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت صنعت و تجارت سمیت دیگر شعبوں پرتوجہ دے رہی ہے، حلیم عادل شیخ
حکومت صنعت و تجارت سمیت دیگر شعبوں پرتوجہ دے رہی ہے، حلیم عادل شیخ

کراچی:قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی موثر پالیسیوں کی بدولت کرونا وبا کے بعد ملک میں معاشی سرگرمیاں پھر سے بحال ہوچکی ہیں۔

حکومت صنعت اور تجارت سمیت تمام شعبوں پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے تاکہ ملک کی معاشی ترقی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ روزگار نئے مواقعے پیدا کئے جاسکیں۔

کراچی ایکسپو سینیٹر میں جاری تین روزہ فرنیچر اینڈ لیونگ ایکسپو کے دورے کے موقعہ پر میڈیا بات چیت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا ہمیں خوشی ہے کہ کووڈ کے دوران ایسی نمائش ہورہی ہے۔

کوڈ کی صورتحال کے دوران ایکسپو سینٹر کو ایمرجنسی مرکز اور ویکسینیشن سینٹر بنا دیا گیا تھا یہاں نمائشی سرگرمیاں کی بحالی خوش آئند اور حوصٓلہ افزا ہے۔

انہوں نے کہا کووڈ کے دوران دنیا بھر کی معشیتیں متاثر ہوئی۔ پاکستان میں عمران خان نے ایسی پالیسی مرتب کی جس میں آجر و اجیر، مزدور اور صنعتکار، بڑے تاجر اور چھوٹے دکاندار سب کا خیال رکھا گیا۔

یہ انہیں پالیسیوں کو تسلسل ہے کہ ملک میں صنعتی اور تجارتی سرگرمیاں جاری ہیں انہوں نے مزید کہا پی ٹی آئی کی حکومت تمام فریقین کو ساتھ لیکر چل رہی ہے کووڈ کے دوران جہاں کم آمدنی والے خاندانوں کو12000 روپے فی کس مالی معاونت دی گئی۔

وہیں صنعتکاروں کو بجلی اور دیگر مدوں میں مراعات دی گئیں تاکہ وہ مشکل صورتحال میں اپنا کام جاری رکھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اقدامات کے مثبت نتائج آرہے ہیں کاروبار سہولیات اور آسانیوں کے لحاظ سے پاکستان کی صورتحال حوصلہ افزا ہے۔

ہم چاہتے ہیں کہ مینوفیکچرنگ میں اضافہ ہو تاکہ برآمدات بڑھائی جا سکیں اور درآمد میں کمی ہو کیوں کہ برآمدات زیادہ ہونے کی صورت میں ڈالر باہر جاتا ہے اور ملکی خزانے پر دباؤ پڑتا ہے جبکہ ملکی سطح پر صنعتی پیداوار کے اضافے سے نہ صرف زر مبادلہ کے ذخائر پر دباؤ کم ہوگا۔

روزگار کے مواقعہ بھی بڑھیں گے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیتے ہوئے کہا فرنیچر انڈسٹری میں وسیع مواقع موجود ہیں چھوٹے کاروبار شروع کریں حکومت کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے انہیں ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

مزید پڑھیں: گنے،چینی کی قیمت کا اختیار شوگر ملز کے حوالے، آج کے بعد شوگر انڈسٹری کےخلاف کارروائی نہیں ہوگی

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم پاپا ڈیڈی مولانا بچاؤ تحریک ہے جو دوبارہ میدان میں نظر آنے لگی ہے افغانستان اور ٹی ایل پی کے معاملے کو لیکر انہوں نے پیشن گوئیاں شروع کر دی تھی لیکن یہ بھول گئے تھے کہ عمران خان مشکل حالات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

Related Posts