وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت اور فوج علیحدہ نہیں ہے، وزیراعظم اور چیف آف آرمی اسٹاف کے تعلقات مثالی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ مسلسل ایک مہم چلائی جا رہی ہے کہ حکومت اور فوج کو علیحدہ دکھایا جائے، کسی بھی صورت میں ان تعلقات پر آنچ نہیں آئے گی۔
مسلسل ایک کمپین چلائ جا رہی ہے کہ حکومت اور فوج کو علیحدہ دکھایا جائے، عمران خان واضع کر چکے ہیں افواج پاکستان پاکستان کی سلامتی اور تحفظ کی علامت ہیں چیف آف آرمی اسٹاف اور وزیر اعظم کے تعلقات مثالی ہیں اور کسی بھی صورت میں ان تعلقات پر آنچ نہیں آئے گی
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 1, 2022