بھارتی اداکار کارتک آریان کو لڑکیوں نے پھولوں کا گلدستہ پیش کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی اداکار کارتک آریان کو لڑکی نے پھولوں کا گلدستہ پیش کردیا
بھارتی اداکار کارتک آریان کو لڑکی نے پھولوں کا گلدستہ پیش کردیا

بھارت کے معروف اداکار کارتک آریان کو ایئرپورٹ پر دو لڑکیوں نے پھولوں کا تحفہ پیش کردیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ممبئی سے گوا واپسی پر کارتک آریان کو ان کی خواتین مداحوں کی جانب سے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

مختلف سوشل میڈیا پیجز پر کارتک آریان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتاہے کہ ممبئی ایئرپورٹ پر دو خواتین مداح ان کا پیچھا کررہی ہیں۔

ان دونوں لڑکیوں کے ہاتھوں میں خوبصورت گلاب کے پھول ہیں جو کہ وہ دونوں اداکار کو پیش کرتی ہیں جس پر کارتک آریان خوش ہوکر اپنی دونوں مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور دونوں سے پھول وصول کرلیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سجل علی اور احد رضا میر کی قانونی طور پر طلاق ہوچکی ہے، صحافی کا دعویٰ

مزید برآں ان خواتین مداحوں نے یہ کہتے ہوئے کہʼآج اس کی سالگرہ ہےʼ، پورا گلدستہ ہی کارتک آریان کو پیش کردیا جو کہ کارتک آریان نے لینے سے انکار کردیا اور مسکرا کر آگے چل دیئے۔

واضح رہے کہ اداکار کارتک آریان اکثر اپنے اچھے اخلاق کی وجہ سے بھارتی میڈیا کی توجہ مرکز بنے رہتے ہیں اور آئے دن ان کے مداح ان کا پیچھا کرتے یا ان کے گھر کے باہر اداکار کا انتظار کرتے نظر آتے ہیں تاکہ اپنے ہیرو کی ایک جھلک دیکھ سکیں۔

Related Posts