صنعتوں کو گیس کی بندش تشویشناک، سوئی سدرن فیصلے پر نظر ثانی کرے، جام اکرام اللہ دھاریجو

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
Pakistan's currency is in decline due to incompetent PTI Govt. Jam Ikramullah Dharejo

کراچی: صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے سوئی سدرن گیس کی جانب سے فیکٹریوں کو گیس کنکشن منقطع کرنے پر اپنی تشویش کا اظہارکیا ہے۔

جام اکرام اللہ دھاریجو نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر فیکٹریوں کے گیس کی بحالی کا اعلان کریں۔حکومت سندھ تاجر برادری کے ساتھ ہے اور ان کے مسائل کے حل کے لئے ہر سطح پر کوشش کی جائے گی۔

اتوار کو جاری ہونے والے ایک بیان میں صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ یو ٹرن حکومت کی نااہلی اور ناقص معاشی پالیسیوں کے باعث صنعتوں پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں اور صنعتوں کو گیس کی بندش کے باعث بیروزگاری کا ایک طوفان آ جائے گا۔ کورونا وائرس سے پریشان حال لوگ مذید پریشانیوں کا شکار ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت صنعتکاروں کو سہولیات فراہم کرنے کے بجائے ان کی مشکلات میں اضافہ کررہی ہے جس کے وجہ سے ملک میں سرمایہ کاری رک گئی ہے اور بیروزگاری اور غربت میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں:ٹیکس اہداف اور معاشی اشاریوں کا کھیل، کیا ملکی معیشت کی سمت درست ہے؟

صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ وفاقی حکومت نے مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کو پٹرولیم مصنوعات پر لیوی ٹیکس اور مارجن کے بھاری بوجھ تلے دبا دیا ہے جو انتہائی افسوناک عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ لگتا ہے یو ٹرن وفاقی حکومت معیشت کو مکمل تباہ کر دے گی اور عوام کو کوئی سہولت نہیں دے گی۔