بیٹے کی شادی کی تیاریوں میں مصروف پروفیسر کودن دیہاڑے قتل کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پسند کی شادی کرنے پر باپ نے اپنی جواں سال بیٹی کو قتل کردیا
پسند کی شادی کرنے پر باپ نے اپنی جواں سال بیٹی کو قتل کردیا

کراچی:بیٹے کی شادی کی تیاریوں میں مصروف سابق پروفیسر کودن دیہاڑے قتل کردیا گیا، دہشت گردوں نے ایک اور قیمتی جان ضائع کردی۔

گزشتہ روز دن دہاڑے لیاقت آباد، شریف آباد میں گاڑی پر فائرنگ سے ریٹائرڈ پروفیسر اور گورنمنٹ گرلز کالج سعودآباد کی سابقہ پرنسپل شوہر سمیت زخمی ہوگئی تھیں جوکہ دوران علاج جاں بحق ہوگئیں جبکہ انکے شوہر زخمی ہیں۔

پولیس کے مطابق لیاقت آباد شریف آباد میں گزشتہ شام میاں بیوی کی کار پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، دونوں میاں بیوی لیاقت آباد سپر مارکیٹ میں شاپنگ کے لئے آئے تھے اور شاپنگ کے بعد گلستان جوہر جارہے تھے کہ ان کے بیٹے کا فون آیا تو وہ اس کے انتظار میں شریف آباد مین روڈ پرنیشنل بینک کے قریب کھڑ ے ہوگئے۔

اتنے میں موٹرسائیکل سوار ایک شخص آیا اس نے لوٹ مار کی غرض سے گاڑی کا شیشہ بجایا تو مقتولہ کے شوہر عرفان نے گاڑی بھگانے کی کوشش کی جس پر ملزم نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے میاں بیوی زخمی ہوگئے۔

دونوں زخمی پہلے بیت المکرم کے قریب واقع نجی اسپتال گئے جہاں پر ابتدائی طبی امداد کے بعد اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کردیے گئے،لیکن خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے 62 سالہ خاتون دوران علاج دم توڑ گئیں۔

خاتون کی شناخت نگہت نسرین کے نام سے ہوئی ہے، مقتولہ گورنمنٹ گرلز کالج سعودآباد کی سابقہ پرنسپل تھیں،کراچی میں فائرنگ سے جاں بحق خاتون پروفیسر بیٹے کی شادی کی تیاریوں میں مصروف تھیں۔

مقتولہ نگہت نسرین کے بیٹے محمد حسان نے بتایا کہ عید کے بعد 25 مئی کو میری شادی تھی، شادی کی تیاریوں کے لیے والد، والدہ شاپنگ کر رہے تھے، والد اور والدہ واقعے سے قبل میرے فون پر اس جگہ رکے تھے۔

محمد حسان نے بتایا کہ گاڑی میں والد، والدہ اور میری دو بہنیں تھیں، واقعہ بدھ کی شام پونے 5 بجے پیش آیا۔والد ملزم کو دیکھ کر گھبرائے تو اس نے فائر کردیا۔محمد حسان نے بتایا کہ والد کے ہاتھ سے گولی آر پار ہو کر والدہ کے پاؤں پر لگی۔

اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ خون بہہ جانے کی وجہ سے والدہ کا انتقال ہوا ہے۔مقتولہ کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی۔SSPسینٹرل غلام مرتضیٰ تبسم کے مطابق واقع کی تحقیقات کیلئے ماہرتفتیش کاروں پرمشتمل ٹیم تشکیل دیدی گئی ہیں،جوجیوفنانسنگ سمیت مختلف زوایوں سے قتل کی تحقیقات پرتفتیش کررہی ہیں۔

پولیس نے اطراف میں لگے مختلف مقامات کے سرکاری اورنجی کیمروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی اکٹھی کرلی ہیں،واقعے کامقدمہ تھانہ شریف آباد میں درج کرلیاگیا۔

Related Posts