پہلا ٹارگٹ زرداری،یہ مافیا سندھ کے عوام کے ساتھ ظلم کر رہا ہے، وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پہلا ٹارگٹ زرداری،یہ مافیا سندھ کے عوام کے ساتھ ظلم کر رہا ہے، وزیر اعظم
پہلا ٹارگٹ زرداری،یہ مافیا سندھ کے عوام کے ساتھ ظلم کر رہا ہے، وزیر اعظم

کراچی: وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے 20روپے پیٹرول اور فضل الرحمن کو کم کیاہے، اندرون سندھ والوں سے کہتا ہوں کہ زرداری سے آزادی کا وقت آگیا ہے۔سندھ کے عوام زرداری مافیا سے آزادی چاہتے ہیں۔

میرا پہلا ٹارگٹ آصف علی زرداری ہو گا۔آصف زرداری خدا کے واسطے بلاول کو اردو توسکھا دیں۔ان کو یہ بھی نہیں پتا کہ لڑکی آتا ہے یا آتی ہے۔

بدھ کو دورہ کراچی کے دوران گورنر ہاؤس میں پی ٹی آئی کے کارکنوں سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ زرداری مافیا سندھ کے عوام کے ساتھ ظلم کر رہا ہے اور پاکستان میں سندھ سب سے زیادہ تبدیلی چاہتا ہے۔

14 سال سے سندھ کے عوام کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ نے تو دورہ کر لیا لیکن اب اگلی باری میں اندرون سندھ کا دورہ کروں گا۔ سندھ کے عوام سے کہتا ہوں آپ کی آزادی کا وقت آ گیا ہے۔

کراچی میں وہ کام کریں گے جو آج تک کسی نے نہیں کیے۔عمران خان نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان میں پیٹرول اور فضل الرحمان دبئی سے زیادہ سستا ہے اور ہم نے 20 روپے پیٹرول اور فضل الرحمان کو کم کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہر دو ماہ بعد چور اکھٹے ہوتے ہیں کہ آج حکومت گئی کل گئی۔ میں سوچ رہا تھا کہ اپوزیشن کی گردن کسی طرح میرے ہاتھ آ جائے۔ ڈاکوؤں کو نہیں پتہ ہم نے کتنے بڑے بڑے چیلنجز کا سامنا کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ عدم اعتماد ناکام ہونے کے بعد میں ان کے پیچھے جاؤں گا اور میرا پہلا ٹارگٹ آصف علی زرداری ہو گا۔ یہ چوری کرتا ہے، ظلم کرتا ہے، کمیشن کھاتا ہے۔ آصف زرداری تمہارا وقت آ گیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہمارا ملک صحیح راستے پر نکل آیا اور ہر مشکل میں ہماری حکومت نکلتی گئی۔ اپوزیشن والوں نے وہ کام کیا جو میں اللہ سے مانگ رہا تھا۔ ڈاکوں کو نہیں پتہ کہ ہم نے کتنے بڑے بڑے چیلنجز کا سامنا کیا۔

انہوں نے کہا کہ میرے ایک رکن قومی اسمبلی نے بتایا کہ مجھے 20 کروڑ روپے کی آفر ہوئی ہے تو میں نے کہا کہ پکڑ لو پیسے ویسے بھی یہ حرام کا پیسہ ہے۔ اس کے بعد کوئی پناہ گاہ کھول دینا کوئی لنگر خانہ کھول دینا کوئی یتیم خانہ کھول دینا۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو خدا کا واستہ ہے کہ اپنے بیٹے کو اردو تو سکھا دو۔ 15 سال ہو گئے اب بھی بارش آتا ہے اور چینی اگتا ہے۔ میں نے انگریزوں کو دو سال میں اردو سیکھتے دیکھا ہے۔ یہ چوروں کا ٹولہ ملک کو بچانے کے لیے نکلا ہے۔

مزید پڑھیں: دورۂ کراچی، وزیر اعظم کی ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد آمد

وزیر اعظم نے فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر ڈیزل تم بھی تیار ہو جاؤ۔ مقصود چپڑاسی والے تمہارا وقت بھی آ گیا ہے۔ ہم نے ان بڑے چوروں کو پاکستان کی جیلوں میں پہنچانا ہے جہاں انہیں بہت پہلے پہنچ جانا چاہیے تھا۔

Related Posts