حج آپریشن کا پہلا مرحلہ مکمل، کتنے پاکستانی عازمین حجاز مقدس پہنچے؟

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ 57 ہزار پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

جمعے کو مذہبی امور کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ 81 ہزار عازمین سرکاری جبکہ 76 ہزار نجی حج سکیم کے ذریعے پہنچے۔

حجاج کرام اتوار اور پیر کی درمیانی شب منیٰ کی خیمہ بستی میں بسوں کے ذریعے پہنچائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

نادر علی نے سنیتا مارشل سے مذہب کی تبدیلی سے متعلق سوال کرنے پر معافی مانگ لی

اس سے قبل پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز پی آئی اے نے حج آپریشن کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا ہے اور اب تک پاکستان سے مجموعی طور پر 61 ہزار 467 عازمین حج کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔

جمعے کو پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ جمعرات کی شب کراچی تا جدہ آپریٹ ہونے والی پی آئی اے کی پرواز کے ساتھ ہی قبل از حج آپریشن مکمل ہوگیا۔

ترجمان کے مطابق 268 پروازوں کے ذریعے تقریباً 41 ہزار سرکاری عازمین حج، 19 ہزار پرائیوٹ حجاج اور 600 خدام مدینہ منورہ اور جدہ روانہ ہوئے۔

پی آئی اے کے قبل از حج آپریشن کا آغاز 21 مئی سے ہوا تھا جو 22 جون تک جاری رہا۔ یہ پروازیں کراچی، اسلام آباد، لاہور ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ اور پشاور سے براہ راست روانہ ہوئیں۔ 

سکھر، رحیم یار خان اور کوئٹہ سے حجاج نے براستہ کراچی، جدہ کا سفر کیا۔ پی آئی اے کی حج پروازوں کی بروقت روانگی کا تناسب 94 فیصد رہا۔

پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن کا آغاز دو جولائی سے ہوگا جو دو اگست تک جاری رہے گا۔

Related Posts