پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف بدھ کو لاہور میں ہونے والے ایشیا کپ کے دوسرے مرحلے کے پہلے میچ کے لیے 11 کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان نے اپنی میزبانی میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ کیلئے اپنے پلیئنگ الیون میں صرف ایک تبدیلی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
سنیما گھر کھلنے کے بعد سعودی عرب کی آمدن میں تین ارب ریال کا اضافہ
ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نے فاسٹ باؤلنگ آل راؤنڈر فہیم اشرف کو اسپن باؤلنگ آل راؤنڈر محمد نواز کی جگہ بنگلا دیش کیخلاف میچ میں میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ایشیا کپ سپر 4 کا پہلا میچ بدھ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔