وفاقی حکومت نے تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی و صوبائی وزراء کا کالعدم تحریکِ لبیک پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
وفاقی و صوبائی وزراء کا کالعدم تحریکِ لبیک پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے تحریک لبیک پاکستان ( ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا۔ وفاقی وزارت داخلہ نے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

وفاقی وزارت داخلہ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997کے تحت تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پابندی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ 

حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق تحریک لبیک پاکستان ملک میں دہشت گردی اور دوسرے گھناؤنے جرائم میں ملوث ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹی ایل پی ملک میں لوگوں کو حکومت کے خلاف اکسانے اور انتشار پیدا کرنے سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو شہید کرنے اور زخمی کرنے میں ملوث ہے۔

وزارت داخلہ نے سمری انسداد دہشتگردی ایکٹ کے رول 11 بی کے تحت تیار کی تھی۔ انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کی شق 11 بی وفاقی حکومت کو کسی تنظیم کو کالعدم قرار دینے کا اختیار دیتی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے گذشتہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی لگانے کا اعلان کیا تھا۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید  اور وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹی ایل پی پر پابندی کا ڈیکلیریشن سپریم کورٹ بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان( ای سی پی ) تحریک لبیک پاکستان کو ڈی نوٹیفائی کرےگا۔

یہ بھی پڑھیں : ٹی ایل پی پر پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، مفتی منیب الرحمان

Related Posts