اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دیدیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج منعقد ہوا جس میں ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران کابینہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس کا فیصلہ قابل ستائش اور اہم سنگ میل ہے۔
حکومت کا سوشل میڈیا پر کردار کشی کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
اجلاس میں کابینہ ارکان نے آئی ایم ایف معاہدے کو خوش آئند قرار دیا اور ساتھ ہی پیٹرول کی قیمتوں میں ریلیف عوام کو منتقل کرنے کو بھی سراہا گیا۔
دوران اجلاس وزیراعظم نے عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ معاہدوں پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کرے آئی ایم ایف سے یہ ہمارا آخری معاہدہ ہو۔
علاوہ ازیں وفاقی کابینہ نے ای سی سی کے فیصلوں کی بھی توثیق کی ہے۔