ساڑھے 7ہزار ارب سے زیادہ کا وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کیا جائے گا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Rs923 billion KP budget to be presented today

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش ہوگا، بجٹ تجاویز کی تیاریوں میں تیزی آگئی ،بجٹ تجاویز 2 جون کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔

وفاقی حکومت نے آئندہ بجٹ کامجموعی حجم 10 فیصد بڑھانے کا فیصلہکرلیاہے، آئندہ مالی سال میں ساڑھے سات ہزار ارب سے زیادہ کا وفاقی بجٹ پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے 12 جون سے قبل باقاعدگی کے ساتھ بجٹ بریفنگ لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے،محصولات کا ہدف ساڑھے 4100 سے 4500 ارب مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی ترقیاتی بجٹ 530 ارب روپے تک مختص کئے جانے کا امکان ہے ،ترقیاتی منصوبوں کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت 200 ارب سے زیادہ مختص کئے جانے کا امکان ہے۔

رواں سال وفاقی بجٹ میں تین ہزار ارب روپے تک خسارے کا امکان ظاہر کیا جارہاہے،کورونا سے نمٹنے ،کاروباری طبقے کے ریلیف کے لئے 1 ہزار ارب سے مختص ہونے کا امکان ہے۔

تعمیراتی صنعت کو وفاقی بجٹ میں خصوصی مراعات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، آئندہ بجٹ میں بنیادی اشیائے خوردونوش پر ٹیکس کی شرح مزید کم ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ادویات سے متعلق اشیاء پر بھی ٹیکس کی شرح میں کمی ،وفاقی اور صوبائی صحت بجٹ میں خاطر خواہ اضافے کا امکان ہے۔

وفاقی حکومت کا ہیلتھ بجٹ صوبوں سے مشاورت کے ساتھ تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ملکی سلامتی کے پیش نظر دفاعی بجٹ میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔

آئندہ بجٹ میں 2 سے 4 کنال کے بڑے گھروں پر ایک لاکھ تا دو لاکھ لگژری ٹیکس لگنے اور انتقال فیس میں اضافہ کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:آئندہ مالی سال کا بجٹ عوام دوست ہوگا

آئندہ بجٹ میں بڑی گاڑیوں، قیمتی ٹائلز سمیت امپورٹڈ لگژری آئٹمز ، پر تعیش اشیاء پر ٹیکس میں اضافے کا امکان ہے جبکہ آئندہ مالی سال کیلئے ساڑھے سات ہزار ارب سے زیادہ کا وفاقی بجٹ 12 جون کوپیش کیا جائے گا۔

Related Posts