بھارتی کرکٹر بھی حارث رؤف کے مداح نکلے، دنیا کے بہترین بولرز میں شامل کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی وکٹ کیپر و بلے باز دنیش کارتک بھی پاکستان کے اسپیڈ اسٹار حارث رؤف کی بولنگ کے مداح نکلے۔

بھارتی وکٹ کیپر دنیش کارتک کے مطابق واضح طور پر حارث رؤف بال کرکٹ میں اس وقت دنیا کے بہترین بولرز میں سے ایک ہیں، کچھ سال پہلے تک حارث ٹینس بال کے ساتھ کرکٹ کھیلتے تھے۔

دنیش کارتک نے کہا کہ حارث نے لاہور قلندرز کے ساتھ سفر شروع کیا، لیگ کرکٹ کھیلی اور پھر پاکستان ٹیم میں شاندار پرفارمنس دکھائی، حارث رؤف ڈیتھ اوورز کے بہترین بولر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان شاہینز ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں پہنچ گئی

واضح رہے کہ حارث رؤف ان دنوں انگلینڈ میں دی ہنڈرڈ لیگ میں ویلش فائر کی نمائندگی کر رہے ہیں، گزشتہ روز دی ہنڈرڈ میں کھیلے گئے میچ میں حارث رؤف نے 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔

اس کے علاوہ دی ہنڈرڈ لیگ میں حارث رؤف کے ساتھ شاہین آفریدی بھی ان ایکشن ہیں۔

Related Posts