کے ایم سی کا چہرہ کراچی، کراچی کا چہرہ آرٹس کونسل ہے، جاوید رحیم/احمد شاہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کے ایم سی کا چہرہ کراچی، کراچی کا چہرہ آرٹس کونسل ہے، جاوید رحیم/احمد شاہ
کے ایم سی کا چہرہ کراچی، کراچی کا چہرہ آرٹس کونسل ہے، جاوید رحیم/احمد شاہ

کراچی: آرٹس کونسل کی طرح کراچی بار اور کراچی پریس کلب کو بھی امیج ریسٹوریشن کے لئے اپنی خدمات اور انکا تعاون پیش کریں گے۔

جاوید رحیم، محمد شاہد، کے آئی آر سی ایڈوائزری کونسل و اراکین کی جانب سے احمد شاہ اور انکے پینل کو شاندار کامیابی پر مبارکبادپیش کی گئی، اس موقع پر بات کرتے ہوئے جاوید رحیم نے کہا کہ کے ایم سی امیج ریسٹوریشن کمیٹی احمد شاہ کی مدد سے کے ایم سی کے مقام کو مزیدبلند کریں گے۔

اس موقع پر کے ایم سی امیج ریسٹوریشن کمیٹی کی ایڈوائزری کونسل کے انچارج جاوید رحیم نائب انچارج محمد شاہد کا کہنا تھا کہ اس سے آرٹس کونسل کی ترقی و اپ گریڈیشن کا سفر مزید تیز ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آرٹس کونسل میں احمد شاہ اور انکے پینل کی شاندار کامیابی اور ترقی کے سفر کا آغاز ہے، جسکے ثمرات کے ایم سی پر بھی مثبت پڑیں گے۔ ہم تمام اراکین دل کی گہرائیوں سے ان کی ٹیم،پینل، بشیر سدوزئی و دیگر کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

کے آئی آر سی کے ڈاکٹر محمد فاروق، واثق فریدی، روشن الطاف، محمد رضوان خان، جاوید ارشاد۔ فخر شبیر، محمود چوہدری، ممتاز، عبدالعزیزو دیگر نے مشترکہ اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آرٹس کونسل میں روشنی کا سفر کے ایم سی کو بھی منور کریگا۔

کے ایم سی کا چہرہ کراچی، کراچی کا چہرہ آرٹس کونسل ہے۔ کراچی بار اور کراچی پریس کلب کو بھی امیج ریسٹوریشن کے لئے اپنی خدمات اور انکا تعاون پیش کریں گے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد کی ٹیم ہیں انکے ہاتھ مضبوط کرنے اور کے ایم سی کو پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے بہترین صلاحیتوں والے افسران کو قابلیت کے مطابق تعینات کرنے کا عزم دہراتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم آرٹس کونسل کی منتخب قیادت کے ساتھ بھی آئیڈیاز شیئر کریں گے۔ شہر کی ترقی اور کے ایم سی کی بہترین پرفارمنس عزم ہے اور اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

Related Posts