ہاتھی نے شادی کی تقریب میں ہنگامہ کھڑا کردیا، دولہا بارات چھوڑ کر فرار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہاتھی نے شادی کی تقریب میں ہنگامہ کھڑا کردیا، دولہا بارات چھوڑ کر فرار
ہاتھی نے شادی کی تقریب میں ہنگامہ کھڑا کردیا، دولہا بارات چھوڑ کر فرار

نئی دہلی:بھارت میں شادی کی تقریب میں بارات کی آمد کے موقع پر ہاتھی گھوڑوں کا استعمال تو عام سی بات ہے لیکن یہی ہاتھی اگر شادی کی تقریب میں بپھر جائے تو کیا ہوسکتا ہے؟ یہ کسی نہ نہیں سوچا ہوگا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ میں حال ہی میں اتر پردیش میں پیش آئے ایک واقعے کو رپورٹ کیا گیا ہے۔جس میں غصیلے ہاتھی نے شادی کی تقریب کا خانہ خراب کردیا۔

میڈیا رپورٹ میں شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دولہا آنند ترپاٹھی ہاتھی گھوڑوں پر لے جائی گئی بارات کے ہمراہ شادی کی تقریب میں پہنچے۔

بارات کی آمد پر تیز پٹاخوں کی آواز نے ہاتھی کو مشتعل کردیا جس کے بعد دولہا ابھی گھوڑا گاڑی سے اترا بھی نہیں تھا کہ ہاتھی نے تقریب میں ہلچل مچادی۔

ہاتھی نے شادی کی تقریب کے لیے لگائے پنڈال کو اکھاڑنا شروع کردیا، ہاتھی اتنا مشتعل تھا کہ تقریب کے مقام پر کھڑی کی گئی چار گاڑیاں بھی الٹ دیں۔ویڈیو میں ہاتھی کو گاڑی الٹتے اور دولہا سمیت لوگوں کو بھاگتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں 53قیدیوں کو سزائے موت دینے کی تیاریاں

Related Posts