غزہ میں وحشیانہ حملوں پر ہالینڈ کی عدالت کا اسرائیل کیخلاف بڑا حکم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہالینڈ کی عدالت نے حکومت کو اسرائیل کو ایف 35 کے پُرزوں کی فراہمی روکنے کا حکم دے دیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق ہالینڈ کی عدالت کی جانب سے اسرائیل کو ایف 35 کے پُرزوں کی فراہمی بند کرنے کے احکامات فلسطین میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے پیشر نظر دیے۔

پرزے روکنے کا حکم انسانی حقوق کی تنظیم کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر دیا گیا، جس میں عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کا ذکر کیا گیا۔

گزشتہ سال ہالینڈ (نیدرلینڈز) میں انسانی حقوق کی تنظیم کی جانب سے حکومت پر اسرائیل کی جانب سے جنگی جرائم میں اسرائیل کا ساتھ دینے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

جبکہ ایمنیسٹی انٹرنیشنل اور آکسفام برانچز کی جانب سے بھی آواز اٹھائی گئی تھی اور نشاندہی کی گئی تھی کہ پُرزوں کی فراہمی سے اسرائیل غزہ شہر میں سنگین جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔

واضح رہے عالمی میڈیا پر اس حوالے سے بھی خبر سامنے آئی تھی کہ اسرائیل غزہ پر حملے کے لیے ایف 15، ایف 16 اور ایف 35 فائٹر جیٹس کا استعمال کر رہا ہے۔

اسرائیلی ائیر فورس 7 اکتوبر سے اب تک ایف 15، ایف 16 اور ایف 35 فائٹر جیٹس کے ذریعے 28 ہزار 400 فلسطینیوں کو شہید کر چکا ہے جبکہ 57 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

Related Posts