خوشاب: خوشاب میں ڈمپر نے رکشہ کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد لقمہ اجل بن گئے۔
ذرائع کے مطابق خوشاب بدلی والا کے قریب افسوس ناک واقعہ پیش آیا جب رکشہ سامنے سے آنے والے ڈمپر سے ٹکرا گیا، جس کے باعث ایک ہی خاندان کے پانچ افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں ایک بچی سمیت چار خواتین بھی شامل ہیں، رکشہ سوار افراد مہندی کی تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے کہ اچانک حادثے کا شکار ہوگئے۔
مزید پڑھیں:لاہور میں دسویں جماعت کی طالبہ گن پوائنٹ پر اغواء، ویڈیو وائرل