کراچی:خون سفید ہوگیا،منشیات کے عادی چچا نے قبرستان کے احاطے میں بھیجتے کو زیادتی کے بعد قتل کردیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق ضلع غربی پولیس نے اندھے قتل کا معمہ حل کرلیا،ڈی آئی جی غربی ناصر آفتاب کے مطابق پولیس نے قتل میں ملوث چچا سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
ڈی آئی جی ایسٹ کے مطابق 4 جنوری کو عبدالرحمان نامی سات سالہ بچہ مغرب کے وقت گھر سے نکلاتھا، پانچ جنوری کو بچے کی لاش قبرستان سے برآمد ہوئی تھی۔
ناصر آفتاب نے بتایا کہ بچے کو ساتھ زیادتی کے بعدپینٹ سے گلا گھونٹ کر قتل کیاگیا تھا، وقوعہ سے شواہد اکھٹے کئے گئے،تانے بانے گھر سے جا جڑے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اطراف سے سی سی ٹی وی کمرے کی فوٹیج حاصل کی تو کیس میں مدد ملی، قتل کیس میں متعدد افراد سے تفتیش کی گئی،جس سے ثابت ہوا کہ بچے کو اس کے چچا نے ہی قتل کیا۔
مزید پڑھیں: لاہورمیں گھر سے لیڈی ڈاکٹر، جوان بیٹے اور بیٹیوں سمیت4افراد کی لاشیں برآمد