پی ٹی آئی کے اقلیتی ایم این اے کے ڈرائیور نے مبینہ طور پرخودکشی کرلی

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکہ میں خودکشی کا بڑھتا رجحان، حکومت کا ہیلپ لائن سروسز متعارف
امریکہ میں خودکشی کا بڑھتا رجحان، حکومت کا ہیلپ لائن سروسز متعارف

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اقلیتی ایم این اے لال چند ملہی کے ڈرائیور نے گھریلو مسائل سے تنگ آکر مبینہ طور پر خود کشی کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سنتوش کمار نے گھریلو مسائل سے تنگ آکر پارلیمنٹ لاجز کے سوٹ نمبر 9 میں گلے میں پھندہ ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیاہے۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو ڈرائیور سنتوش کمار کی لاش پنکھے سے لٹک رہی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سنتوش کمار نے خودکشی کرنے سے قبل ویڈیو بیان ریکارڈ کیا جس میں انہوں نے خودکشی کی وجہ اپنی اہلیہ اور ساس کو قرار دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ایم این اے لال چند ملہی گزشتہ روز شام چار بجے سندھ روانہ ہوگئے تھے ۔ ان کے ڈرائیور کی نعش پر گردن کے علاوہ کوئی تشدد کا نشان نہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر خود کشی کا واقع لگتا یے، اس حوالے سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری لال مالہی نے موقف اختیار کیاہے کہ میرے ڈرائیور سنتوش کمار نے خود کشی کی ہے۔

ایم این اے لال ملہی کا کہنا ہے کہ خودکشی سے پہلے ڈرائیور نے ویڈیو ریکارڈ کی جس میں گھریلو مسائل کا تذکرہ کیا۔ ڈرائیور نے خودکشی کا سبب اپنی بیوی اور ساس کو قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں اس وقت عمر کوٹ میں اپنے حلقے میں ہوں تاہم ڈرائیور لاجز میں اکیلا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : تجارت و صنعت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، علی نواز اعوان

Related Posts