کراچی: انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج کمی دیکھی جارہی ہے۔
فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 66 پیسے سستا ہونے کے بعد 219 روپے 75 پیسے کا ہوگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالر 220 روپے 41 پیسے پر بند ہوا تھا۔
پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 1.5 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کا معاہدہ
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا منفی آغاز ہوا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 60 پوائنٹس کی کمی کے بعد 42286 پر آ گیا ہے۔