انٹربینک میں ڈالر مزید 2 روپے 15 پیسے سستا ہوگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز میں ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید 2 روپے 15 پیسے کی کمی دیکھی گئی ہے۔ اس طرح امریکی ڈالر 224 روپے کا ہوگیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں امریکی ڈالر 226 روپے 15 پیسے کا ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم میں کراچی کی چاردرجہ ترقی، جنوبی ایشیا کے دس اہم شہروں میں شامل ہوگیا

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ چونکہ پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری ہوچکی ہیں لہٰذااب صرف رواں سال کے لیے 4 ارب ڈالر کے مطلوبہ سرمائے کی کمی کو پورا کرنا باقی ہے جسکا انتظام ہونے سے آئی ایم ایف حکام کی جانب سے مطلوبہ قسط جاری ہوجائے گی۔

علاوہ ازیں ڈالر کی قیمت میں کمی ساتھ ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے، 100 انڈیکس بڑھ کر 41 ہزار 500 کی سطح پر آگیا ہے جبکہ 474 پوائنٹس کی تیزی بھی ہوئی ہے۔

Related Posts