پاکستان کی جو بربادی عمران خان نے کی اُس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، نواز شریف

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
سپریم کورٹ کے فیصلے پر نواز شریف کا ردعمل سامنے آگیا
سپریم کورٹ کے فیصلے پر نواز شریف کا ردعمل سامنے آگیا

لندن: سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک کی جو بربادی کی،اُس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی اور شائد آئندہ بھی نہ ملے۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ عمران خان نے ہر شعبے میں جو کیا ہے، اس کو دوبارہ ٹھیک کرنا بہت مشکل ہوگا۔

نواز شریف نے کہا کہ عمران خان نے ملک کی معیشت، معاشرت و اخلاقیات کو تباہ کردیا اور بدتمیزی کے کلچر کی بنیاد ڈال دی۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز پر عمران خان کا تبصرہ، آصف زرداری نے چیف جسٹس سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا

صاحبزادی مریم نواز کے متعلق عمران خان کے بیان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ عمران خان کو نہیں پتا کہ ماں بہن کی عزت کس کو کہتے ہیں؟ خواتین کی عزت کا کیا مقام ہے؟ انہیں ہمارے اور اسلامی معاشرے میں خواتین کی عزت و مقام کا نہیں پتا، مدینہ کی ریاست کا نام لے کر حرکتیں وہ کرتا ہے جو دنیا کے کسی گندے سے گندے معاشرے میں بھی دیکھنے کو نہیں ملتی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس طرح تباہی کا شکار ہوتے ہوئے میری آنکھیں تو نہیں  دیکھ سکتی ہیں، میں یہ سمجھتا ہوں کہ ملک کی پچھلے 70 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا مجرم کوئی آیا ہے تو اس کا نام عمران خان نام ہے۔

مزید برآں ایک سوال کے جواب میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے تو کب سے الیکشن کی تیاری مکمل کر رکھی ہے، ن لیگ نے ہمیشہ دلیرانہ فیصلے کیے ہیں، ضمنی الیکشن میں عمران کے دور میں انہیں شکست دی ہے اور اب بھی انہیں ہرائیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملتان میں جلسے سے خطاب کے دوران مریم نواز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ گزشتہ روز مجھے کسی نے مریم نواز کے خطاب کا کلپ بھیجا جس میں اس نے بار بار اتنے جذبے اور جنون سے میرا نام لیا، جس پر میں مریم سے کہنا چاہتا ہوں مریم دیکھو تھوڑا دھیان کرو کہیں تمھارا خاوند ہی نہ ناراض ہو جائے جس طرح تم میرا نام لیتی ہو۔

 

Related Posts