طالبان حکومت کو کہہ دیا ہم نے کارروائی کی تو آپ کو برا لگ سکتا ہے، وزیر دفاع

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان طالبان پر واضح کر دیا کہ دہشت گردی روکنا ہوگی۔

نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پارلیمانی سیکیورٹی میٹنگز میں انٹیلی جنس چیف جنرل فیض اور جنرل باجوہ نے معاہدے کے حوالے سے ہمیں بریف کیا۔ اس ارینجمنٹ کے تحت یہاں پر لوگ لائے گئے۔ لیکن وہ چیز ناکام ہوگئی، جو لوگ لائے گئے وہ امن سے نہ رہے، انہوں نے آخر وہی کارروائیاں شروع کردیں جو پہلے کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

جنوبی وزیرستان میں دھماکہ، بچہ جاں بحق، دو زخمی

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں سب سے زیادہ امن کی خواہش افغانیوں کے علاوہ پاکستانیوں کو ہے، ہم نے طالبان حکام کو کہا ہے کہ آپ ہماری مدد کریں، بین الاقوامی معاہدوں میں آپ نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کے خلاف آپ اپنی زمین استعمال نہیں ہونے دیں گے، ہمارے اور آپ کے تعلقات میں کوئی نہ کوئی گند گھول رہا ہے یہ نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ان پر واضح کر دیا کہ اگر پاکستان یک طرفہ طور پر دہشت گردی کا کوئی سدباب کرتا ہے تو آپ کو گلہ گزاری ہوسکتی ہے۔

Related Posts