توشہ خانہ کیس قابل سماعت ہونے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس کو قابل سماعت قرار دینے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس سے متعلق دائر 8 اپیلوں پر فیصلہ سنا دیا جس میں توشہ خانہ فوجداری کارروائی کا کیس قابل سماعت قرار دینے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کو ایک بار پھر درخواستیں سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مختصر فیصلہ سنایا کہ سیشن کورٹ دوبارہ فریقین کو سن کر قابل سماعت ہونے سے متعلق درخواست پر فیصلہ کرے۔

ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کا حق دفاع ختم کرنے کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ ہفتے تک جواب طلب کرلیا۔

تاہم ہائی کورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ہمایوں دلاور ہی کیس کی سماعت کریں گے۔

Related Posts