جو قومیں اپنے شہداء کو بھول جاتی ہیں اُن کا تاریخ میں نام لینے والا کوئی نہیں ہوتا، بلاول بھٹو

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جو قومیں اپنے شہداء کو بھول جاتی ہیں اُن کا تاریخ میں نام لینے والا کوئی نہیں ہوتا۔

یومِ تکریمِ شہدا کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہر محب وطن پاکستانی اپنی مٹی کی محبت میں شہید ہونے والوں سے محبت کو اپنا فرض سمجھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو قومیں اپنے شہدا کو بھول جاتی ہیں ان کا تاریخ میں نام لینے والا کوئی نہیں ہوتا، شہدا کے خون کا ہم سب پر قرض ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کسی کو بھی شہداء کی لازوال قربانیوں کو مجروح کرنیکی اجازت نہیں دی جائیگی، آئی ایس پی آر

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آئیں مل کر عہد کریں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی خاطر نفرتوں کی تمام دیواروں کو گرا دیں گے اور وطن کے تمام شہدا کی قربانیوں کو نا صرف یاد رکھا جائے گا بلکہ ان کی حرمت پر کبھی کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شہدائے پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت 25 مئی کو’یوم تکریم شہدائے پاکستان‘ منانے کا اعلان کیا گیا۔

اس دن کو منانے کا مقصد شہداء کی لازوال قربانیوں کی یاد تازہ کرنا اور قوم کو یہ پیغام بھی دینا ہے کہ شہداء، اُن کی فیملیز اور یادگاروں کا احترام ہر پاکستانی کا فخر ہے۔

Related Posts