ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایف پی سی سی آئی کا پاک افغان تجارت کو بچانے کے لیے کوششیں تیز کرنے کا مطالبہ
ایف پی سی سی آئی کا پاک افغان تجارت کو بچانے کے لیے کوششیں تیز کرنے کا مطالبہ

کراچی:صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری میاں انجم نثار اور نائب صدر شیخ سلطان رحمان نے وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین محمد جاوید غنی سے اپیل کی ہے کہ سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں 8 دسمبر 2020 سے بڑھا کر 15 فروری 2021 تک توسیع کی جائے۔

اپنے بیان میں عہدیداروں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے ممبران کی ایک بڑی تعداد اپنے ٹیکس گوشوارے داخل نہیں کرسکی ہے جس کی بنیادی وجہ پورے کام کے ماحول پر کوویڈ 19 کے اثرات ہیں اور اب کوویڈ 19 کی دوسری لہر موجود ہے جو ایس او پیز کی شدید پابندی کی متقاضی ہے۔

اس نے بھی پورے ملک میں کاروباری سرگرمیوں کو انتہائی طور پر متاثر کیا ہے۔ دوسری طرف ملک میں موجودہ سیاسی بے یقینی نے بھی معمول کی معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کو سست کردیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جب ٹیکس دہندہ سے شراکت داری / درآمد اور سپلائی کے حوالے سے دو قسم کا ریٹرن فائل کرنے کی درخواست کی جاتی ہے تو انکم ٹیکس گوشوارہ جمع کروانے میں فائلرز کو کچھ مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

میاں انجم نثار صدر ایف پی سی سی آئی اور ایف پی سی سی آئی کے عہدیداروں نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی آخری تاریخ میں 15 فروری 2021 تک توسیع کی درخواست کی ہے۔

کیونکہ ٹیکس ریٹرن کی بڑی تعداد فائلنگ میں اعتراضات، سیاسی صورتحال اور سب سے بڑھ کر پورے ملک میں کوویڈ 19 کے کیسوں میں شدید اضافے کے باعث رکی ہوئی ہیں۔

Related Posts