ملک میں معاشی صورتحال کی وجہ سے جرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہوا، مراد علی شاہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مراد علی شاہ
(فوٹو: آن لائن)

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی صورتحال کی وجہ سے جرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نثار کھوڑو سینیٹ الیکشن کے لیے پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں، عاجز دھامرہ اور اعجاز جاکھرانی نے بھی کاغذات جمع کروائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاق این ایف سی کا پیسہ صوبوں سے اکٹھا کرتا ہے، سندھ کے 32 ارب روپے ایف بی آر نے کاٹ دیئے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے واقعات بڑھنے پر تشویش ہے۔

اسٹریٹ کرائمز کے واقعات دیگر شہروں میں بھی ہورہے ہیں، ملک میں معاشی صورتحال کی وجہ سے بھی جرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

کوشش ہے کہ امن و امان کی صورت حال بہتر کی جائے، پولیس کوضروری ہدایات جاری کی ہیں امید ہے بہتری آئے گی۔وزیر اعلی نے کہا کہ جلد ہی اطہر متین کے قاتلوں کو گرفتار کرلیں گے۔

مزید پڑھیں: لانگ مارچ اسلام آباد پہنچے گا، عوام کی بڑی تعداد شامل ہو گی، آغا سراج درانی

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ وفاق نے جو افسران ہٹائے تھے انھیں دھمکیاں دی جارہی ہیں، وفاقی حکومت آئین کے مطابق صوبائی حکومت سے مشاورت کرنے کی پابند ہے، ہم نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

Related Posts