دوبارہ کرکٹ ہونے کا سہرا چیئرمین پی سی بی کو جاتا ہے، سینیٹر فیصل جاوید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دوبارہ کرکٹ ہونے کا سہرا چیئرمین پی سی بی کو جاتا ہے، سینیٹر فیصل جاوید
دوبارہ کرکٹ ہونے کا سہرا چیئرمین پی سی بی کو جاتا ہے، سینیٹر فیصل جاوید

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ دوبارہ کرکٹ ہونے کا سہرا چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ اور پی سی بی کو جاتا ہے۔

جمعرات کو وہ ٹی ٹونٹی کپ کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچے اور کہاکہ پاکستانی قوم دنیا کی زیادہ جنونی قوم ہے،اس قوم میں جذبہ ہے جنون ہے،آج ہمارے گراؤنڈ دوبارہ آباد ہیں۔

انہوں نے کہاکہ دوبارہ کرکٹ ہونے کا سہرا چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ اور پی سی بی کو جاتا ہے،کورونا کے باوجود کھلاڑیوں کے لیے زبردست اقدامات کرنا قابل تحسین ہے،شائقین کرکٹ میچ دیکھنے اور اپنی پسندیدہ ٹیم کو سپورٹ کرنے اسٹیڈیم ضرور آئیں۔

آگے بہت کانٹے دار میچز ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ ریجنل کرکٹ کا ہونا خوش آئند ہے،اس ٹورنامنٹ میں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا پورا اسکواڈ کھیل رہا ہے،ورلڈ کپ کے لیے اچھی تیار ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ہمارا پہلا میچ انڈیا اور دوسرا نیوزی لینڈ کے ساتھ ہے،ہم نے اچھے کھیل سے جواب دینا ہے،پہلی بار پاکستان کے لیے دنی بھر سے آواز اٹھی،پاکستان کی سیکیورٹی کی صورتحال 200 فیصد بہترین ہے۔

ہم نے بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش اور سری لنکا کی میزبانی کی ہے،امید ہے بہت ساری ٹیمیں یہاں کا رخ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ اس ٹورنامنٹ سے دنیا میں مثبت پیغام جائے گا کہ پاکستان میں کرکٹ ہو رہی ہے ہونی ہے۔

مزید پڑھیں: تمام اشیائے ضروریہ کی پیداوار میں ملک کو خودکفیل بنانے کیلئے پر عزم ہیں،وزیر اعظم

پاکستان میں فل اسکیل کرکٹ بحال ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نیوزی لینڈ کے جانے سے پاکستان کا آئی سی سی میں کیس مضبوط ہے،پاکستان سیاحت کا مرکز بن چکا ہے دنیا کے کئی میگزین اسکا اعتراف کر چکے ہیں

Related Posts