اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کو اس وقت سنگین چیلنجزکاسامنا ہے۔
چوہدری شجاعت حسین کا اپنے جاری کردہ بیان میں کہنا تھا کہ آصف زرداری سے رابطہ ہوتا رہتا ہے،ان کوبھی ملک کی بہت فکرہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو اس وقت سنگین چیلنجزکاسامنا ہے، ملکی معیشت کو ٹھیک کرنا سب سے ضروری ہے، اس وقت سب کو ایک ہونے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں:سندھ ہائیکورٹ کا سینیٹر اعظم سواتی کو مزید مقدمات میں گرفتار نہ کرنیکا حکم
ق لیگ کے سربراہ نے کہا کہ سیاستدانوں کوآئین کی بالادستی کیلئے کرداراداکرناچاہیے، سیاستدانوں کو حالات کا ادراک کرتے ہوئے ایک پیج پرآناچاہیے، عمران خان سے رابطہ کرکے کہا تھا پہلا ایجنڈا معیشت کو رکھیں توساتھ چلوں گا۔