کراچی میں سردی بڑھ گئی، شدت کب تک برقرار رہے گی؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو پاک میڈیا

کراچی میں سردی کی شدت بڑھ گئی، شہر کا کم سے کم پارہ 1.7ڈگری، زیادہ سے زیادہ 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ گرگیا، موجودہ سردی کی لہر ایک ہفتے تک برقرار رہ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہلکی دھند کے باعث صبح حد نگاہ 3 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی، شہر کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں بھی کمی واقع ہوگئی، زیادہ سے زیادہ پارہ 1.6 ڈگری کمی سے 28.4 ڈگری ریکارڈ ہوا۔

صحت کا چھپا خزانہ اور قدرت کا مکھن، ایواکاڈو کے متعلق آپ کیا جانتے ہیں؟

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق کراچی میں سردی کی موجودہ لہر پورے ہفتے جاری رہ سکتی ہے، اس دوران موسم خشک اور راتیں خنک رہنے کی توقع ہے۔

اگلے چندروز کے دوران شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 10 تا 12 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے، صبح  اور رات کے بیشتر اوقات میں بلوچستان کی شمال مشرقی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

Related Posts