چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے تشدد کا شکار کمسن گھریلو ملازمہ کی قانونی تحویل حاصل کرلی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے اسلام آباد میں تشدد کا شکار کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ کی قانونی تحویل حاصل کرلی۔

چیئرپرسن سارہ احمد نے بتایا کہ رضوانہ کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی قانونی تحویل میں لے لیا ہے، اس کا علاج معالجہ جنرل ہسپتال میں جاری ہے، اسے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

مری ایکسپریس وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 28 افراد زخمی

انہوں نے کہا کہ صحتیابی کے بعد رضوانہ کی تعلیم اور بہتر نشوونما کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں گے، چائلڈ پروٹیکشن بیورو تشدد کا شکار بچوں کو تعلیم، علاج، رہائش سمیت تمام بنیادی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

اس سے قبل مریم نواز آج رضوانہ کی عیادت کیلئے جنرل ہسپتال لاہور پہنچیں اور متاثرہ بچی سے بات چیت کی۔ کمسن ملازمہ نے کہا کہ مالکن مجھے ڈنڈوں سے مارتی اور بہت تشدد کرتی تھی۔ تیزاب بھی پھینکتی تھی۔

کمسن بچی رضوانہ نے کہا کہ میرے ساتھ مالکن نے جس طرح کا تشدد کیا، اس کے ساتھ بھی ویسا ہی سلوک کیا جانا چاہئے۔ مریم نواز نے رضوانہ کی خیریت دریافت کی اور ڈاکٹرز سے گفتگو کے دوران اس کے علاج کی پیشرت بھی معلوم کی۔

Related Posts